امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سی این این کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا کہ ریاست نیو یارک کے ٹاؤن مینڈن میں گر کر تباہ ہوگیا۔
نیو یارک کے فوجی اور بحری امور کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے پیش آیا۔ تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر مینڈن کے زرعی علاقے میں گرا جس کی وجہ سے عام شہریوں کو نقصان نہیں پہنچا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ فوجی ہیلی کاپٹر زمین سے کچھ ہی فٹ کی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا۔
