ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے ٹرمپ انتظامیہ کے درجنوں ارکان پر پابندیاں لگا دیں

ٹرمپ کے اقتدار سے رخصت ہوتے ہی چین نے ٹرمپ انتظامیہ کے دو درجن سے زائد ارکان پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے ٹرمپ انتظامیہ کے کُل 28 ارکان پر پابندیاں عائد کردیں۔ ارکان پر چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ امریکی حکام چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ چین کے داخلی امور میں مداخلت کرتے تھے۔

چین نے ٹرمپ انتظامیہ کے مائیک پومپیو اور جان بولٹن سمیت تجارتی اور قومی سلامتی کے مشیر، اسسٹنٹ سیکریٹری برائے ایسٹ ایشین اینڈ پیسیفک امور، سیکریٹری صحت اور دیگر پر داخلی پابندیاں عائد کی ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ ان افراد کے اہل خانہ بھی چین میں داخل نہیں ہوسکتے۔ جب کہ چین میں ان کی کمپنیوں اور کاروبار کو بھی بند کردیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں