ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی آج دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار پایا

کراچی کی فضا آج انتہائی مضر صحت رہی ، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 10 بجے شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر رہا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار217 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی اور یہ دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں آج چوتھے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں آج منگولیا کا شہر اولانباٹار پہلے اور ڈھاکہ دوسرے نمبر پر موجود رہا، درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے.

201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں