ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے،آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے۔پاکستان میں حالات انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ساز گار ہیں، ناخوشگوار واقعہ ماضی کا حصہ بن چکا، اب موزوں وقت ہے کہ سب پاکستان میں میچز کھیلیں۔پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا۔ابوظہبی میں ٹی 10 لیگ کے لیے موجود بن ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل کیلیے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں کھیلنے کیلیے پرجوش ہوں، پاکستان میں کھیلتے ہوئے بہت مزہ آیا، لوگوں کا بہت پیار بھی ملا، پی ایس ایل5 میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن کراچی کنگز نے زیادہ بہتر پرفارم کیا، اس مرتبہ راشد خان کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بن ڈنک نے امید ظاہرکی کہ ٹی 10لیگ میں بھی قلندرز کی ٹیم اچھی پرفارم کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں