ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کے لیے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں ڈیبیو پر ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق کی جگہ فخرزمان لیں گے، انجرڈ شاداب خان کی کمی پوری کرنے کیلیے ڈومیسٹک پرفارمر زاہد محمود کو شامل کیا جائے گا، ان فارم عثمان قادر برقرار رہیں گے، شرجیل خان، صہیب مقصود، ذیشان بٹ، اعظم خان، عماد بٹ اور عامر یامین کے نام بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں، سینئر پیسر وہاب ریاض کو آرام دے کر حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں