ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

 کراچی:  شہر کی سڑک پر گورنر ہاوس کی گاڑی میں کتے کی سرکاری سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں سوار کتے کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے بنائی جسے انھوں نے بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کتا گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا اور باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس نے اپنا سر بھی گاڑی سے نکالا ہوا تھا جبکہ سیاہ رنگ کی سرکاری گاڑی پر گورنر ہاؤس کا نمبر جی ایچ 0070 لکھا ہوا تھا اور حیرت انگیز طور پر پروٹول میں گاڑی کے عقب مین پولیس موبائل ساتھ چل رہی تھی۔

اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب گورنر ہاؤس کی لگژری گاڑی میں کتا سیر و تفریح کر رہا ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہری زندگی کی بینادی سہولتوں کے لیے ترس رہے ہیں۔ قیمتی لینڈ کروز گاڑی میں کتے کی سواری نے پی ٹی آئی کے قول و فعل کے تضاد کی قلعی کھول دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں