ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : ڈیفنس سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور رانڈز سمیت 3 پستول برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں