ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بن قاسم کے قریب روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

نیشنل ہائی وے پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے بن قاسم جانے والے راستے پر واقع روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے پہنچ گئے، فائر فائٹرز نے ان 2 فائرٹینڈرز کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے تاہم حتمی صورت حال کولنگ کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد سامنے آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں