ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ٹیسٹ کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی نے جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا، حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کے لیے ہمارے بولرز نے شاندار بولنگ کی جب کہ پہلی اننگ میں مشکل حالات میں ہمارے بیٹسمین اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کامیاب رہے، خاص طور پر فواد عالم اور اظہرعلی نے وکٹ پر کھڑا رہتے ہویے رنز بناکر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔ابراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کو دوسری اننگز میں محدود کرنے والے اسپنرز نعمان علی اور یاسر شاہ نے پاکستان کو جیت کے نزدیک پہنچایا، پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاکر گیندیں کرائیں اور عمدہ بولنگ کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت کر سیریز کو اپنے نام کریں گے، امید ہے کھلاڑی اسی جذبے اور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں