ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کسانوں کا دھرنا ختم کرنے کیلیے ریاستی دہشت گردی جاری

نیودہلی: بھارتی کسانوں کا اپنے مطالبات کے حق کے لیے احتجاج 67ویں روز بھی جاری ہے، جس کو ختم کرنے کے لیے بھارت کی ریاستی سرکارامریکی شہری جارج فلائیڈ کے جیسے تشدد پر اترآئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مودی سرکار نےنئے زرعی قوانین قائم کیے ہیں ، جسے بھارتی کسانوں نے مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق کے لیے دھرنا دیا ہے ۔

بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ مطالبات منوائے بغیر نہ واپس جائیں نہیں جائیں گے اور نہ ہی دھرنے ختم کریں گے، مودی سرکا کو چاہیے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے گرفتارکسانوں کورہاکرے۔

بھارتی کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے بھارتی معیشت کا جنازہ نکل گیا،مودی سرکا ر نے مظاہرین کو منانے کی ایک اور کوشش کی لیکن ناکام رہی،مسترد شدہ تجاوزیز پھر پیش کردیں۔

بھارتی پولیس نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے بھارتی کسان کی گردن کوجوتے سے دباتے ہوئے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا ، کسان مظاہرین کے خلاف انتہا پسند غنڈوں کو میدان میں لایا گیا ہے، سنگھوبارڈر پر بھی  دھرنا دیےگئے مظاہرین کے کیمپوں پر حملے کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں