ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت جلد بازی میں ترمیم لانا چاہتی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد ( آن لائن)پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ایک ماہ بعد ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے جلد بازی میں ایسی ترمیم نہیں لائی جا سکتی،پیپلز پارٹی اس طریقہ کار کی سخت مخالفت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنےایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں حکومت کی بدنیتی نظر آ رہی ہے،حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد ہی نہیں،اپنے اراکین پر نظر رکھنے کے لیے ترمیم لانا چاہ رہے،سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے،خواہش پر آئین تبدیل نہیں ہو سکتا،حکومت عجلت میں ترمیم لا رہی، ان کی بدنیتی ایکسپوز ہو رہی ہے ،آئین میں ترمیم یا قانون سازی کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہی نہیں کی گئی،حکومت نے آئین میں ترمیم کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی فنڈز کو رشوت کہتی رہی۔ اب خود رشوت بانٹ رہی ہے،چودھری سرور خود ووٹ خرید کر پنجاب سے سینیٹر بنے، عمران خان نے چودھری سرور کو اپوزیشن ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے۔کے پی کے 20 ارکان کو نکالا تھا تو چودھری سرور کو کیوں پارٹی میں رکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں