ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ الیکشن: بزدار حکومت نے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا

لاہور (نمائندہ جسارت) رواں سال مارچ 2021ء میں ہونے والے سینیٹ انتخابات سے قبل پنجاب حکومت نے انتخابات میں عددی برتری حاصل کرنے کیلیے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پنجاب اسمبلی پر سرکاری خزانے کے منہ کھول دیے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کو پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت حکومتی اور اتحادی اراکین اسمبلی میں ان کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی مد میں اب تک 10 ارب روپے تقسیم کرچکی ہے جبکہ حکومت نے اسی مد میں مزید 5 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں