ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر :قتل عام اور گرفتاریاں بھارتی بوکھلاہٹ ہے،گیلانی

سرینگر(صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور بزرگ کشمیر ی رہنما سید علی گیلانی نے جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 3 مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور گرفتاریوں کا نیا سلسلہ بھارتی عہدیداروں کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کی واضح نشانی کو ظاہر کرتا ہے ، ٹوئٹر پر جاری بیان میں سید علی گیلانی نے کہاکہ بھارتی عہدیدار جو بھی حربے استعمال کریں گے وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ظلم وجبرکبھی بھی آزادی کا مارچ روک سکا نہ ہی آئندہ اس مارچ کو روکنے میں کامیاب ہوگا۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پلوامہ او ر ڈوڈہ اضلاع سے 4 نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں