ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوکیو گیمز ،آئی او سی اور انتظامی کمیٹی کے سربراہان کی تعاون کی تصدیق

ٹوکیو(جسارت نیوز)ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس کی منتظم کمیٹی کے سربراہ موری یوشیرو کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ اور انہوں نے گیمز کے انعقاد کے عزم پر اتفاق کیاہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس کی منتظم کمیٹی کے سربراہ موری یوشیروکا اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ نے رواں سال پہلی مرتبہ ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد موری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں رہنماوں نے گیمز کی تیاریوں میں پیشرفت کرنے پر اتفاق کیا ہے حالانکہ انہیں معلوم ہے کہ عالمی وباء کے دوران ایونٹس کے انعقاد کے بارے میں متضاد آرا پائی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے تعاون کرنے پر متفق ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں