ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا میں پی آئی اے ائیرہوسٹس پُراسرار طور پر لاپتہ

کینیڈا کے ہوٹل میں ٹھہرے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) ائیرہوسٹس کمرے سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 کے ذریعے کینیڈا پہنچے۔ کینیڈا کے اسٹیشن مینیجر نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی۔

پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے حرکت میں آگئی۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں