ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامشورو، صارفین 5ماہ سے بجلی نہ ہونے پر بل باقاعدگی سے ادا کرنے پر مجبور

جامشورو (نمائندہ جسارت) حیسکو ملازمین جہاں ایک طرف پرائیویٹائزیشن نہ ہونے پر شور مچا رہے ہیں تو دوسری طرف جامشورو میں حیسکو واپڈا کی جانب سے من مانیو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ جامشورو کے گوٹھ لاکھو فقیر میں نصب 200kw کا ٹرانسفارمر نصب تھا، لیکن ایک سائیڈ پر حیسکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے اُس علاقے اور دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی بجلی سپلائی دینے کی وجہ سے ایل ٹی تاروں کے بار بار ٹوٹنے کی وجہ سے ہفتوں بجلی غائب رہنے کی وجہ سے میٹر صارفین دہرے عذاب میں مبتلا تھے جس کے بارے میں صارفین گزشتہ 2 سال سے متعلقہ حکام کو درخوا ستیں مع تصاویر دے رہے تھے جس پر 50+50KW کے 4 منظور ہوگئے تھے، جس میں 2 تو لگا دیے گئے لیکن دوسرے سائیڈ پر ٹرانسفارمر نصب نہیں کیے۔ اس سلسلے میںسابقہ حیسکو SDO امجد شیخ نے ٹرانسفارمر نہ ملنے کاجواز بنا کر اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دے دیا تھا جس پر گوٹھ لاکھو فقیر کے رہائشی سینئر صحافی مظہر خان نے تمام تفصیلات وزیر اعظم کے پورٹل پر درج کرادی تھیں جس کے جواب میںچند دنوں انتظار کے لیے کہا گیا تھا، اس دُوران حیسکو کے تمام بالا افسران سے جواب طلبی ہونے پر SDO امجد شیخ کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ تیسرے دن بقایا 2 ٹرانسفارمر بھی گوٹھ لاکھو فقیر میں لاکر رکھ دیے گئے لیکن کرپٹ حیسکو عملہ ٹرانسفارمر لگانے کے لیے بھاری رشوت طلبی کرتے ہوئے ایچ ٹی تاریںنہ ہونے کا بہانہ اور مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے صارفین کو اذیت میں مبتلا کرکے رشوت کے لیے مجبور کررہا ہے۔ اس سلسلے میں صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 ماہ سے بجلی نہ ہونے کے باوجود بل باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں جوکہ سراسر ظلم کی انتہا ہے۔ صارفین نے افسران بالا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں