

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم پی اے سیدعبدالرشید کی جانب سے مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان حافظ سلمان بٹ مرحوم کے ایصال وثواب کے لیے قرآن خوانی وتعزیتی پروگرام لیاری عثمان پارک میں منعقد کیا گیا۔ مرحوم کی تعزیت اور دعا کے لیے سیاسی،سماجی اور فٹبال فیڈریشن سے متعلق حضرات نے شرکت کی اور امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی وایم پی اے سید عبدالرشید نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعاکرائی، فٹبال فیڈریشن سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان کی طرح فٹبال کی دنیا میں بھی حافظ سلمان بٹ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،سلمان بٹ صاحب کو فٹبال کی دنیا میں ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا،اس موقع پرصدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر وائس پریذیڈنٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن علی نواز بلوچ،سندھ فٹبال ایسوسی سیشن کے سابق جنرل سیکرٹری رحیم بخش بلوچ، پاکستان نیشنل ٹیم کوچ حسن بلوچ ودیگر شریک تھے۔