ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 33 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں ہے جبکہ اس موذی وبا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 33 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 33 ہزار 685 ہوگئ ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 33 لاکھ 45 ہزار 776 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 33 ہزار 685 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 61 لاکھ 14 ہزار 346 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 331 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 48 لاکھ 37 ہزار 797 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار 381 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 55 ہزار 740 ہو چکی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 76 ہزار 409 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ 24 ہزار 488 کی حالت تشویش ناک ہے اور 1 کروڑ 63 لاکھ 28 ہزار 950 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 312 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 47 ہزار 91 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 23 ہزار 971 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 91 لاکھ 76 ہزار 975 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 73 ہزار 182 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 50 ہزار 439 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 571 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 37 لاکھ 96 ہزار 88 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 75 ہزار 862 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 31 لاکھ 77 ہزار 879 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 58 ہزار 319 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 28 لاکھ 30 ہزار 478 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 88 ہزار 279 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 25 لاکھ 41 ہزار 783 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 25 ہزار 865 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 70 ہزار 901 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 57 ہزار 512 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 17 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 372 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 813 تک جا پہنچی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق 1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 522 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 599 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 34 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 822 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 657 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 813 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 455 ٹیسٹ کیئے گئے جبکہ اب تک کُل 79 لاکھ 32 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 182 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 125 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 99 ہزار 974 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاک فضاہیہ کا طیارہ اگلے چند گھنٹوں میں ویکسین لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہو جائے گا اور اگلے چند دنوں میں پاکستان میں ویکسینیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں