ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ٹاؤن کمیٹی سلطان آباد کے گاؤں غلام رسول ہنگورو میں محنت کش 42 سالہ بیجل بھیل اور 8 سالہ چمن بھیل کو پاگل کتے نے کاٹ کر زخمی کردیا۔ علاقہ مکین نے پہنچ کر دونوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار پہنچایا، جہاں پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد حیدرآباد ریفر کیا گیا۔ اس موقع پر زخمی بیجل بھیل نے بتایا کہ علاقے میں پاگل اور آوارہ کتوں کا آزار بڑھ گیا ہے۔ ضلع میں کتا مار مہم تیز کرکے بے چینی ختم کی جائے۔