ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم آج کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کریں گے

وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ سب سے  پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائ جائے گی اور انشاءاللہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں قومی کورونا ویکسینیشن مہم شروع ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر آیا جسے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر  فیصل سلطان نے وصول کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں