ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ شرمناک ہے،جاوید قصوری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک ماہ کے دوران تیسری بار اضافہ شرمناک حکومتی اقدام ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکمرانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو زندگی عملاً اجیرن بنادی ہے۔ تحریک انصاف کے اپنے ووٹرز، سپورٹرز جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی نام نہاد تبدیلی کو ملک و قوم پر مسلط کرنے والے معافی مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزراء کس بات کی خوشیاں منارہے ہیں جبکہ مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ وزراء کابینہ میں ایک دوسرے کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔ اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے۔ ہم ملک و قوم کو سرمایہ دارانہ نظام سے چھٹکارہ دلاسکتے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں سمیت جو بھی پارٹی برسر اقتدار آئی اس نے قوم کو مایوس کیا۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ آئے روز ایک نیا بحران جنم لیتا ہے۔ جبکہ حکمرانوں کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ اس نظام سے بغاوت کرنے کا وقت آگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں