ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا صدر کی فٹ بالرز کو ویکسین دینے کی مخالفت

بین الاقوامی فیڈریشن برائے فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے صدر نے فٹ بال کھلاڑیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کی مخالفت کردی۔

فیفا صدر گیانی انفانٹینو نے اپنے بیان میں کہا کہ اولین بنیادوں پر کورونا ویکسین فٹ بال کھلاڑیوں کو نہیں دینے چاہیے۔ میں اس کی حمایت نہیں کرتا۔

گیانی انفانٹینو عالمی ادارہ صحت کے ہمراہ عام لوگوں تک کورونا ویکسین کی رسائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

فیفا صدر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے بجائے ان لوگوں کو ویکسین دینی چاہیے جنہیں ضرورت ہے۔ ویکسین کورونا سے متاثر افراد اور ہیلتھ ورکرز کو دینی چاہیے جو دن رات محنت کر رہے ہیں۔

گیانی انفانٹینوکا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے اگلے سال قطر میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلے میں شائقین ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوں گے۔

دسمبر 2022 کو قطر میں فٹ بال ولڈ کپ شیڈول ہے جس میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں