ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی بی ایل، پرتھ اسکارچرزاوربرسبین آج مدمقابل ہوں گے

کینبرا (اے پی پی)کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا دسواں ایڈیشن آسٹریلیا میں اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔ لیگ اپنے اختتام مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔ لیگ میں پرتھ اسکارچرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان چیلنجرمیچ آج آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں نبرد آزما ہوں گی۔ مینز بگ بیش لیگ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔ دفاعی چیمپئن سڈنی سکسرز کی ٹیم پہلے ہی لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے ۔ چیلنجر میچ میں پرتھ اسکارچرز کی ٹیم مچل مارش کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ برسبین ہیٹ کی ٹیم کرس لین کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔چیلنجر میچ میں سے جو ٹیم فاتح ہوگی وہ 6فروری کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں سدنی سکسرز کے خلاف مد مقابل ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں