ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی (ف) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:جمعیت علما اسلام ف نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا اور جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے ایوان بالا کے انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دیدی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل بڑی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب جے یو آئی بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف بلوچستان اور خیبرپختون خوا سے اپنے سینیٹ کے امیدوار میدان میں لائے گی،اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی بھی توثیق کی،جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے اسمبلیوں سے استعفوں اور لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کردی،اجلاس کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ اور دھرنے کیلئے ملک بھر سے کارکنان تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں