ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے تحت کشمیر ڈے پر باسکٹ بال ٹور منٹ ہوگا

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے تحت کشمیر ڈے پر باسکٹ بال ٹور منٹ کرایا جائے گا جس میں مختلف علاقوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سندھ زرعی یونیور سٹی ٹنڈوجام میں آج سے کشمیر ڈے کے حوالے سے ایک باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا، جس کا افتتاح وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام ڈاکٹر فتح محمد مری کریں گے۔ ٹورنامنٹ کیڈٹ کالج پیٹارو ایس ایس ٹی ٹنڈوالہٰیار مہران یونیورسٹی جامشورو، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، حیدرآباد، میرپورخاص اور میزبان سندھ زرعی یونیورسٹی کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ ٹورنامنٹ سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں