ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحافی پی سی بی کے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج سے غیر مطمئن

راولپنڈی: (رپورٹ، وزیر علی قادری) پنڈی و اسلام آباد کے صحافی پی سی بی کے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج اور طریقہ کار سے غیر مطمئن ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے میچ کی کوریج کیلئے صحافیوں کو کووڈ 19 ٹیسٹ کرانے کا پابند کیا گیا،دیگر شہروں سے آئے ہوئے صحافی حضراتِ سمیت راولپنڈی و اسلام آباد کے صحافیوں نے بھی نامزد لیبارٹری شوکتِ خانم کلیکشن پوائنٹ اسلام آباد سے رجوع کیا۔

کچھ مقامی صحافیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے جن میں رجال کے صدر اور سرکاری خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر بھی شامل تھے،جب ان کی اہل خانہ کو علم ہوا تو تشویش ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک اور نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے جو منفی آیا،اس پر تمام صحافیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 واضح رہے کہ شوکت خانم لیبارٹری کے لیے گئے ٹیسٹ لاہور بھیجے گئے جس کی رپورٹ براہ راست پاکستان کرکٹ بورڈ کو دی گئی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اطمینان کرنے کے بعد صحافیوں کو میڈیا ایکریڈیشن کارڈ حوالے کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں