ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحافی پی سی بی کے کوویڈ ٹیسٹ کے نتائج سے غیر مطمئن

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے میچ کی کوریج کیلیے صحافیوں کو کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کا پابند کیا گیا جس پر دیگر شہروں سے آئے ہوئے صحافی حضرات سمیت راولپنڈی و اسلام آباد کے صحافیوں نے بھی نامزد لیبارٹری شوکتِ خانم کلیکشن ہواپوائنٹ اسلام آباد سے رجوع کیا۔ کچھ مقامی صحافیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے جن میں رجال کے صدر اور سرکاری طور رساں ایجنسی کے رپورٹر بھی شامل تھے۔جب ان کی اہل خانہ کو علم ہوا تو تشویش ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک اور نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے جو منفی آئے۔ اس پر تمام صحافیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔تاہم مثبت رپورٹ آنے والے صحافیوں نے 14روز کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ شوکت خانم لیبارٹری کے لیے گئے ٹیسٹ لاہور بھیجے گئے جس کی رپورٹ براہ راست پاکستان کرکٹ بورڈ کو دی گئی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اطمینان کرنے کے بعد صحافیوں کو میڈیا ایکریڈیشن کارڈ حوالے کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں