ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باکسرعامر خان نے کشمیریوں کو حق دینے کا مطالبہ کردیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوحق دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے حق میں اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کیا جائے۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ کشمیریوں کوحق دیا جائے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں اور ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے سے منا یا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 31 برس سے قوم یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے جس کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں