ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خارجہ کا بھارت سے حریت قیادت اور کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  بھارت  حریت قیادت اور غیر قانونی طور پر گرفتار تمام کشمیریوں کو رہا کرے، حکومت نے پوری دنیا میں کشمیرکےمسئلے کواجاگرکیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کے ذریعے آبادیاتی تناسب بدلنا چاہتا ہے،پاکستان سمیت پوری دنیا نے کشمیرکے لوگوں سے 1948 میں وعدہ کیاتھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےجانوں کے نذرانے پیش کیے،12 سال کشمیرکمیٹی کی سربراہی کرنےوالےہم سے پوچھتے ہیں کشمیرکیلئے کیا کیا؟مل کر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں