ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر کی طرح کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہونے لگیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 350 روپے فی کلو بکنے والا ٹماٹر اس وقت مارکیٹ میں 30 سے 50 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، نيا آلو بازار ميں 30 روپے کلو ہوگيا جبکہ پیاز بھی 30 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹماٹر فروخت کرنے والے ریڑھی بان کا کہنا ہے کہ سبزیوں کا سیزن اس لیے سستی ہیں لیکن ایک سے ڈیڑھ ماہ قیمتیں پھر بڑھ جائیں گی۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ٹماٹر، آلو، پياز کی قيمتيں تو کم ہوگئيں لیکن تیل، گھی، چینی اور آٹا کب سستا ہوگا؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں