ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکس مارشل آرٹس مقابلہ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو ہرادیا

سنگا پور(جسارت نیوز) مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے بھارتی فائٹر کو ہرا دیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی فائٹر نے مکس مارشل آرٹس مقابلے میں بھارت کو ہرادیا، سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے کے دوران پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو شکست دیدی۔پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے آج کی فائٹ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام کے نام کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہمیشہ سے ہی دلچسپ رہے ہیں، میں محنت کررہا ہوں مقابلہ جیتنے کے لیے اور آج کی فائٹ پاکستانی اور کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں