ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر: 3 افراد جاں بحق

کراچی میں لانڈھی فیوچرموڑ پر خطرناک حادثہ پیش آیا، بس نے شہریوں کوکچل دیا حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ پر بس نے موٹرسائیکل سواروں کوٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق طبی امداد کے لیے زخمیوں سمیت جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں خاتون سمیت 2 مرد شامل ہیں جبکہ بس بے قابو ہوکر قریبی دکان سے بھی ٹکرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں