ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت : کسانوں کی پہیہ جام ہڑتال ، شاہراہیں گھنٹوں بند

 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے ہفتے کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرکے پہیہ جام کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کسانوں نے اس احتجاج کو ’’چکا جام‘‘ کا نام دیا تھا، جس میں دارالحکومت دہلی، ریاست اتر پردیش اور اتراکھنڈ کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا تھا۔ اس کے علاوہ ایمبولینسوں اور ضروری خدمات فراہم کرنے والی گاڑیوں کو بھی اس احتجاج سے مبرا قرار دیا گیا تھا۔ اس موقع پر پورے ملک میں پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے جب کہ لال قلعہ واقعے کے بعد دہلی اور اس کے اطراف میں پولیس اور نیم مسلح دستوں کے 50 ہزار اہل کاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں کسانوں کے احتجاج سے بوکھلاہٹ کا شکار حکومت نے کئی مقامات پر واٹر کینن کا انتظام کرنے کے علاوہ ایک درجن سے زائد میٹرو اسٹیشن بند کردیے تھے۔ا س دوران ڈرون کیمروں کے ذریعے مطاہروں کی نگرانی کی جاتی رہی۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے دہلی کے گرد ایکسپریس وے اور دہلی ہریانہ سرحد کو بند کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دہلی گیٹ کے قریب انکم ٹیکس آفس پر واقع شہیدی پارک میں جمع ہونے والے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے 50 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ وہاں زرعی قوانین اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے شہیدی پارک پہنچے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں