ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا نوٹس لے‘سراج الحق کا سفیروں کے نام خط

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مختلف ممالک کے سفیروں کے نام اپنے خط میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے ان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور کشمیریوں کو اپنی امنگوں و خواہشات کے مطابق استصواب رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے۔ خط میں نریندر مودی حکومت کے 5 اگست 2019 ء کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے کو بین الاقوامی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ممالک سے کہا گیاہے کہ وہ بھارت پر اس غیر قانونی اقدام کو واپس لینے کے لیے دبائو ڈالیں ۔ امیر جماعت نے خط میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وادی میں 9 لاکھ بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیری قیادت اور کشمیری نوجوانوں پر جو ظلم و تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں ڈھائی جارہی ہیں ، کو ختم کرانے کے لیے دبائو ڈالیں اور مقبوضہ علاقے سے فوجوں کی واپسی ممکن بنا کر وہاں استصواب رائے کو یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں