ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: زودار دھماکے سے عمارت تباہ‘ 10 افراد زخمی‘ 2 لاپتا

بورڈو (فرانس): تباہ ہونے والی عمارت کے باہر فائر بریگیڈ امدادی کاموں میں مصروف ہے‘ آس پاس کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں 10افراد زخمی اور 2 لاپتا ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز جنوب مغربی شہر بورڈو میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکا ایک گیراج میں ہوا، جس کے نتیجے میں ایک رہایشی عمارت تباہ ہوگئی، جب کہ علاقے میں موجود دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں سے ایک 89 سالہ عمررسیدہ شہری کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں