منیلا: فلپائن کے جنوبی علاقے میں شدید زلزلے کی خبر ، امریکی زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فلپائنی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فلپائن میں آنے والے اس زلزلے کا مرکز منداناؤ جزیرے سے 2 کلو میٹر دور اور گہرائی زیرِ زمین 24 کلو میٹر تھی اور زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
فلپائنی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پیسفک سونامی سینٹر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر فلپائن کے قریب سمندر میں 6 اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ نہیں نظر آرہا ہے۔
خیال رہے فلپائن کے جنوبی ڈیواو خطے میں خطرناک زلزلے اس سے پہلے بھی آتے رہے ہیں اور اس سے نقصان بھی بہت ہوا تھا۔
یاد رہے فلپائن رنگ آف فائر میں واقع ہے جہاں زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود رہتے ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں، اس کے علاوہ ہر سال تقریباً 20 ٹائیفون اور طوفان آتے ہیں اور اسی لیے اسے قدرتی آفات کے حوالے سے انتہائی خطرناک ملک تصور کیا جاتا ہے۔
