ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن میں سلسلہ وار چاقو حملے‘ شہری ہلاک‘ دیگر 9 زخمی

لندن: پولیس نے چاقو حملے کے مقامات کو سیل کررکھا ہے‘ تفتیشی ماہرین جائے حادثہ سے شواہد جمع کررہے ہیں‘ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے کے کئی واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لندن میں چاقو کے 5 واقعات کروئیڈون، چیسل ہرسٹ اور وینڈس ورتھ میں جمعہ کی شام پیش آئے، حکام کی جانب سے کسی بھی حملے سے متعلق بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن میں مزید اہل کار تعینات کیے جائیں گے۔ طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کسی کی حالت بھی تشویش ناک نہیں ہے۔ سیکورٹی حکام نے 2 افراد کو حملوں کے الزام میں میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں