ابوظبی(نمائندہ خصوصی)ٹی 10فارمیٹ تیز ترین ہے جس کی وجہ سے بولرز کے لیے بھی مشکل ترین ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی گیند باز وہاب ریاض نے ابوظبی میں ٹی 10لیگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا ٹی 10ایک تفریحی کرکٹ فارمیٹ ہے جو شائقین کرکٹ کو اپنی گرفت میں رکھتی ہے اور دوران میچ ہم بیٹسمین سے یہی کہتے ہیں کہ ہمیں معاف کر دے ۔مجھے امید ہے کہ ٹی 10 فارمیٹ اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گا۔