ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ بھر میں چنگ چی رکشا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی : محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشا کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو خط لکھ دیا۔ نجی ڑی وی کی رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشا بنا روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور کاغذات کے بغیر چلائے جارہے ہیں جو ٹرانسپورٹ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس سے قبل بھی 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشا کے خلاف کارروائی کے لیے ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو خط لکھا جاچکا ہے تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشا کے خلاف محکمہ کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں، ایسے چنگچی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے، رکشا کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کے حادثات سمیت دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں اس لیے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، صوبے کے تمام ایس ایس پیز اور ریجنل سیکریٹریز ٹرانسپورٹ کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں