ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی تاحال تجدید نہ ہوسکی

پاکستان اور افغانستان کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی تاحال تجدید نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ 11 فروری کو ختم ہوجائے گا۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں 3 ماہ توسیع کی تجویز تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے آج معاہدے میں توسیع دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ کابینہ سے معاہدے میں توسیع اور نظرثانی کی منظوری لی جائے گی۔

دونوں ممالک نے معاہدے کے مجوزہ مسودہ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ معاہدے کی تجدید کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں