ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے ٹو: کو� پیماؤں کی تلاش کیلئے بڑے �ضائی آپریشن کی تیاری

کے ٹو کی پہاڑی پر چار روز سے لاپتہ 3 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سب سے بڑے فضائی آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کوہ پیما علی سدپارہ اور 2 ساتھیوں کی تلاش کے لیے زمینی سرچ آپریشن موسم کی خراب صورت حال کے باعث معطل کردیا گیا۔

کے ٹو اور بلترو کے علاقے میں موسم کی خرابی کے باعث سرچ آُریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو مشن کے لیے موسم صاف ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ موسم مناسب رہا تو آج سب سے بڑا فضائی آپریشن کیا جائے گا۔ سی ون تھرٹی طیارے سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

تاریخی آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں