ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکائوٹنگ نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کرتا ہے، محمد شعیب

پی آئی اے اسکائوٹس صدارتی گولڈ میڈل سلیکشن کیمپ میں اسکائوٹس کامحمد شعیب کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے چیف واسکائوٹ پیٹرن محمد شعیب نے کہاہے کہ اسکائوٹنگ ایک بین البراعظمی اسکائوٹ موومنٹ ہے جو نوجونواں میں اخلاقی ،روحانی اورنیک شہری بنانے کی تربیت دیتی ہے۔ یہ نوجوانوں کی سب سے مقبول ترین غیر نصابی تعلیمی درسگاہ ہے ،یہ نوجوانوں کے اندر چھپی ہوئی ذاتی صفات اورصلاحیتوں کو پالش کرکے اعلیٰ انسان بناتی ہے۔ یہ بات انہوںنے کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے اسکائوٹس صدارتی گولڈ میڈل سلیکشن کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ملک بھرمیں قائم کراچی ،کوئٹہ ،ملتان ،فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد اورپشاور سمیت12ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے اسکائوٹس نے حصہلیا۔ اس موقع پر شمس خان ،محمد ایاز اورمحمدطارق بھی موجود تھے۔ نائب صوبائی کمشنر سید جاوید رضا نے تقریب میں شرکاء کو سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں