ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن
جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد 1.53 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ اضافہ صرف فروری کے مہینے کے بلوں میں ہوگا اور اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں