ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام کا بڑا حصہ ہے‘ صدر حسن روحانی

تہران: صدر روحانی انقلاب کی سالگرہ پر منعقد کردہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام نے اہم کردار ادا کیا۔ انقلاب ایران کے حوالے سے منعقد تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف ایران نے جس طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے اس پر دنیا کو ایران کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ایرانی عوام وائٹ ہاوس کی پابندیوں کے ساتھ تن کر کھڑے نہ ہوتے تو ٹرمپ بغیر کسی خرچے اور بغیر کسی زحمت کے انتخابات میں فتح حاصل کرلیتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں