ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اخراجات کم کرنے کی بات نہیں کی، شبلی فراز کی وضاحت

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید کرتا ہوں، ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو سننے اور ان پر پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا افسوس ہے کہ ایسی بات مجھ سے منسوب کی گئی جو میں نے نہیں کہی۔ انہوں نے کہا کہ غلط طورپر جو بات مجھ سے منسوب کی گئی، اس کا اس کے سوا اور کوئی مقصد دکھائی نہیں دیتا کہ غلط فہمیاں پیدا کرکے سیاسی مفاد حاصل کیاجائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا امید کرتا ہوں کہ میڈیا اس معاملے پر اپنی ذمے داریاں نبھائے گا۔اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری و ثقافتی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں