ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ : سیکڑوں ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نومبر 2019 میں 1302 ویکسنیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں، 2018 میں بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیا گیا لیکن این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا۔

عدالت نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے کر نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسینیٹرز کو ٹریننگ انسٹیویٹ بھی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں