ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹبال ایف اے کپ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ہرا دیا

مانچسٹر(جسارت نیوز)فٹبال ایف اے کپ کے پانچویں رائونڈ میں اسٹارز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔واحد اور فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں ہوا جبکہ برن ماتھ نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے کر چونسٹھ سال بعد کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔تفصیل کے مطابق انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم آمنے سامنے آئیں۔ ایف اے کپ پری کوارٹرز فائنل کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔ سر توڑ کوششوں کے باوجود مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہو سکا۔ سنسنی خیز مقابلے میں انجری ٹائم میں واحد گول مک ٹومنے نے کیا۔دوسرے میچ میں گویا تاریخ رقم ہوئی۔ برن ماتھ نے برنلے کو دو صفر سے ہرا کر آئوٹ کیا۔ برن ماتھ نے جارحانہ انداز اپنایا۔ اکیسویں منٹ میں پہلا گول ہوا۔ اٹھاسویں منٹ پنلٹی پر دوسری کامیابی ملی۔دونوں ٹیموں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برن ماتھ کی ایف اے کپ کے کوارٹرز فائنل تک رسائی نے شائقین کی خوب دلچسپی بڑھائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں