ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے سینیٹ وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی

اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی۔کمیٹی میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شامل۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2018 ءکے وڈیو معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کے پیسے لینے کی وڈیو کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنا دی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ وڈیو میں کون کون ملوث ہے اور اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی وڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع سے متعلق تجاویز بھی دے گی اور ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سے متعلق سفارشات دے گی،کمیٹی ملوث افراد کے خلاف کیسز نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے پر بھی غور کرے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں