ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان:پی بی 20 پشین پر ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہوگا

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے حلقہ پی بی 20پشین تھری پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق پی بی ضمنی انتخاب کے لیے 27 امیدوار حصہ لیں گے جس میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے عصمت اللہ اور اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام سے عزیزاللہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی سے عبدالباری، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے سید جلیل احمد، جے یوآئی (س) سے روزی خان، پاکستان راہ حق پارٹی سے محمدرمضان سمیت 21 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ یہ نشست سیدفضل آغاکے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں