ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواہش ہے افغان کرکٹ ٹیم پاکستان آکر کھیلے ،راشد خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان کے ٹیسٹ کرکٹر راشد خان نے کہا کہ ا سپورٹس قوموں کو آپس میں ملاتی ہیں، خواہش ہے افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں آکر کھیلے ۔ کامران اکمل کے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے 22 سالہ راشد خان نے کہا کہ 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہمارے بولنگ کوچ منوج پربھارکر نے مجھے کہا کہ اپنی بولنگ کی اسپیڈ کم کروں تو میں نے اس پر کام کرنا شروع کردیا، اس دوران انضمام الحق نے مجھے دیکھ لیا تو انہوں نے مجھے نصیحت کی کہ اگر میں نے اپنی بولنگ کی اسپیڈ کم کی تو میں وہ راشد خان نہیں رہوں گا جس کیلیے میں جانا چاہتا ہوں، انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں